کاشتکارکم خرچ سے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں،محکمہ زراعت

اتوار 28 جنوری 2018 15:10

قصور۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ آلوکی پیداوارایک نقدآورفصل ہے جبکہ کاشتکارکم خرچ سے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکار گزشتہ دوتین سالوں سے بہاریہ ‘خزاں‘گرما میں آلوکی تین تین فصلیں حاصل کررہے ہیں جبکہ اوسطاً 170سے 180 بوری فی ایکڑ پیداوار حاصل ہورہی ہے تاہم اگر جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کے مشوروں سے استفادہ کیاجائے تو اس پیداوار میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معاشی استحکام کیلئے آلوکی ضرورت اور اگائوکیلئے زرخیزی کے پیش نظر ماہرین صحت کی رہنمائی حاصل کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکارزمینوں کی تیاری اور کیاریوںکوبھی خصوصی اہمیت دیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں