قصور، ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر راہگیر شدیدزخمی

اتوار 28 جنوری 2018 22:01

قصور ۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) قصور اور نواح میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر گولی مارکر ایک راہگیرکو شدیدزخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملانوالہ بائی پاس پتوکی میں 4 ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر وہاڑی کے رہائشی ٹیوٹا ہائی ایس میںسوار ملک خورشید اور جلال سی28000 ہزار کی نقدی جبکہ شادمان کالونی پتوکی کے رہائشی موٹرسائیکل سوار خالد بھٹی سی50000 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ،راجہ جنگ کے علاقہ حویلی خوشحال سنگھ کے قریب دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار دودھی کو روکا اور اس سی2000ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا جسے علاج کے لئے قصور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصورمنتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فیروز پور روڈ روہی نالہ اقبال نگر کے قریب 3 ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار ابراہیم اور فیصل سے موٹرسائیکل ،7000ہزار کی رقم اور دو موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے، کوٹ فضل شاہ پھولنگرسے نا معلوم چوردوکان کے باہر کھڑی اشفاق احمد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں