وزیر اعلیٰ پنجاب زینب کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں،افضال حسین زین

پیر 29 جنوری 2018 10:50

قصور۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سفاک ملزم علی عمران کو عبرت کا نشان بنا کر زینب کے سوگوار خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں‘جے آئی ٹی اصل ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے شواہدوں کی روشنی میں تفتیش مکمل کررہی ہے مگر چند لوگ تفتیش کا رُخ موڑ نے کے لئے مختلف مسائل میں اُلجھا رہے ہیں ‘متاثرہ خاندان کو انصاف دلا کر ایسے شرپسندوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارچیئرمین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ وزیراعلیٰ ‘ سابق معاون وزیراعلیٰ و قصورکے سینئرمسلم لیگی راہنماافضال حسین زین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری میں جے آئی ٹی، مقامی پولیس سمیت تمام ایجنسیز، فرانزک لیب اور لواحقین کا کردار شامل ہے کسی کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مگر مسئلہ گرفتاری کے بعد ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا کر سوگوار خاندان کی داد رسی ہے جو ہم سب کا فرض ہے ہم زینب کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں