چھانگامانگاجنگل میں تین ہزارایکڑرقبہ پر22لاکھ درخت لگائے جاچکے ہیں‘چوہدری عمران ستار

پیر 29 جنوری 2018 10:51

قصور۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء)چھانگامانگاجنگل میں تین ہزارایکڑرقبہ پراب تک22لاکھ درخت لگائے جاچکے ہیں‘حکومت پنجاب کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈزکی ایک ایک پائی جنگل کو خوب سے خوب تر بنانے میں صرف کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچھانگامانگا کے ڈی ایف او چوہدری عمران ستار اور ایس ڈی ایف اوآغاحسین شاہ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک3ہزارایکڑرقبہ پر22لاکھ درخت لگائے جاچکے ہیں‘40کلومیٹر بائونڈری پر ہزاروں پودوں کی نئی شجرکاری کروائی گئی ہے ‘مختلف مقامات پر 8چوکیاں بنائی گئی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چھانگامانگا کو اس جنگل کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتاہے، یہ جنگل یہاں کے باسیوں کی پہچان ہے اسلئے اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم نے پہلے بھی اس جنگل کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے تھے اورآئندہ بھی اس کا تحفظ کرناہماری اولین ترجیح ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں