محکمہ زراعت پنجاب کا سوہانجنا اور زیتون کی کاشت میں اضافہ کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 29 جنوری 2018 10:51

قصور۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بلڈپریشر اورشوگرکے خاتمہ کیلئے استعمال ہونے والی زرعی اجناس کی کاشت میں اضافہ کی مہم شروع کردی‘ اس حوالے سے کسانوں میں شعوری مہم جاری ہے‘زیتون اورمورنگاکا استعمال بلڈپریشر اورشوگرسے نجات کا ذریعہ ہے اور مورنگا کا تیل زیتون کے تیل جیسی افادیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت نے مورنگا اور زیتون کی کاشت میں اضافہ کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے اس حوالے سے پنجاب میں سیمینارزکا انعقاد کیاجائیگا‘بلڈپریشر ‘کولیسٹرول ‘ جوڑوں اور ہڈیوں کے دردمیں مورنگا کا استعمال مفیدہے‘مورنگا کے حصہ میں غذائی اور طبعی اجزاء پائے جاتے ہیں‘مورنگا (سوہانجنا)پتوں میں دودھ سے زیادہ دوگنا پروٹین پایا جاتاہے‘ مورنگا انسان کو کئی اقسام کے وٹامن فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے‘ مورنگا کے پتوں کا نچوڑفصلوں کیلئے ایک عمدہ قسم گروتھ ریگولیٹرہے‘مورنگا کا درخت اگر فروری اور مارچ میں کاشت کیاہو تو ایک سال بعد ہی بیج دینے لگتا ہے اس کے بیجوں سے عمدہ قسم کاشفاف تیل حاصل ہوتاہے‘ یہ تیل معیار میں بہت عمدہ اور زیتون کے تیل کے برابر ہوتاہے اور اسے کھانے کے تیل کے طورپر استعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح زیتون کی وادی بنانے پربھی تیزی سے کام ہورہاہے اور کسانوں میں 20لاکھ پودے تقسیم کئے جارہے ہیں‘زیتون کے استعمال سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں