قصور میں فروخت کیلئے لانے والا مردہ بھینس کا گوشت پٹرولنگ پولیس نے قصاب کو گرفتار کرکے قبضے میں لے لیا

پیر 29 جنوری 2018 13:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) قصور میں فروخت کیلئے لانے والا مردہ بھینس کا گوشت پٹرولنگ پولیس نے قصاب کو گرفتار کرکے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ملزم بھولا مسیح نواحی گاؤں تھہ شیخم سائیڈ سے مردہ بھینس کا گوشت فروخت کیلئے گاڑی نمبر LZB9676لوڈ کرکے قصور لارہا تھا کہ نندتکیہ کے قریب ہارون رشید چیک پوسٹ پٹرولنگ پولیس چوک کھارا موڑکے ایس آئی غلام رسول نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے سپیڈ تیز کردی گاڑی کا پیچھا کرکے پٹرولنگ پولیس ملازمین نے کھارا چونگی کے قریب گھیرا ڈالا تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا تاہم ملزم بھولا مسیح کو گرفتار کرکے مردہ بھینس کا گوشت قبضے میں لے لیا او ر ڈاکٹر حافظ ظفر سلائٹر ہاوس قصور نے مردہ گوشت کی تصدیق کردی جس کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں