چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے مستحقین میں شادی گرانٹ اور سماجی بحالی فنڈز کی مد میں 19لاکھ 30ہزار روپے جاری کر دیئے

فنڈز کی یہ رقم ایک شفاف طریقے سے بذریعہ ایزی پیسہ تمام مستحقین کو دی جائیگی ‘چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق

پیر 29 جنوری 2018 18:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے ضلع کے 103مستحقین میںشادی گرانٹ اور سماجی بحالی فنڈ کی مد میں19لاکھ30ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے گزشتہ روز ضلع بھر کے 77مستحقین میں شادی فنڈ کی مد میں 15لاکھ 40ہزار روپے جبکہ 26مستحقین میں سماجی بحالی کی مد میں 3لاکھ 90ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے بتایا کہ شادی گرانٹ اور سماجی بحالی فنڈز کی یہ رقم ایک شفاف طریقے سے بذریعہ ایزی پیسہ تمام مستحقین کو دی جائیگی جبکہ پہلے یہ رقم بذریعہ چیکس دی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانیوالی یہ مالی امداد میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہے اور اس عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ رقم ضلع بھر کے غریب اور نادار لوگوں تک پہنچے ۔ اس مقصد کیلئے وہ اور مقامی زکوٰة کمیٹیاں مستحقین کے کوائف کی جانچ پڑتال کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں