قصور،عطائیت اور غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق جدو جہد جاری رہے گی، شیر زمان خان

پنجاب حکومت نے عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے ہیں،تحصیل ڈرگ انسپکٹر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جنوری 2018 22:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء)عطائیت اور غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق جدو جہد جاری رہے گی کسی پریشر کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہارتحصیل ڈرگ انسپکٹر شیر زمان خان نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے ہیںاور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،سی۔

ای۔او۔

(جاری ہے)

ہیلتھ قصور اورڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات پر عطائیت کے جڑ سے خاتمے کیلئے ڈی۔ڈی۔ایچ۔او۔چونیاں ڈاکٹر اقبال جاوید ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف اور اے۔سی چونیاں احمد رضاء بٹ کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں کافی حد تک عطائیت پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ادویات کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری سیمپل تیز رفتاری سے بھیجے جا رہے ہیں جس سے غیر معیاری ادویات کا خاتمہ عین ممکن ہے جبکہ میڈیکل سٹور آن لائن کرنا پنجاب حکومت کا خوش آئند اقدام ہے اس سے کافی حد تک محکمہ ہیلتھ میں بہتری آئی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں