دودھ وگوشت کی بہتر پیداوارکیلئے سبز چارہ کاشت کرتے وقت فاسفورس کھاد کا متوازن استعمال یقینی بنائیں ،ماہرین لائیوسٹاک

جمعرات 1 فروری 2018 10:50

قصور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) مویشی پال حضرات کو چاہئے کہ وہ سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں کی دودھ وگوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے‘فاسفورس ونمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے۔ لائیوسٹاک فارمرزمذکورہ کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قصورکے ماہرین نے بتایا کہ نمکیات کو مویشیوں وجانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانوروں کو فراہم کئے جاتے ہیں، ان کی کمی جانوروں میں افزائش نسل اورکام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ مویشیوں میں دودھ کی مقدار اورصحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگرنمکیات کی کمی ہی ہے‘مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیارپرپورا نہیں اترتا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں