خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے کیلئے زیتون کا تیل موثر ہے،ماہر طب

جمعرات 1 فروری 2018 10:50

قصور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا۔انہوںنے بتایاکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی زیتوں کے تیل کے استعمال سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں ،اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ، ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے زیادہ اہم روزانہ سیرکرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں