کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے، محکمہ زراعت

جمعہ 2 فروری 2018 11:31

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)کاغذی لیموں کی فروری ‘مارچ میں کاشت کیلئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلات اور پھلوں کیلئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے مناسب ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصور کے ترجمان نے بتایا کہ ساہیوال‘ملتان‘ گجرات‘سرگودھا‘گوجرانولہ‘رحیم یارخان کے علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجارہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈ ‘کیلشیم‘پوٹاشیم‘ فولاد‘ فاسفورس‘ وٹامن اے‘بی اور سی پیداکئے ہیں جبکہ اس کا چھلکا ‘رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں