مونڈھی فصل رکھنے کیلئے کماد کی کٹائی15مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 فروری 2018 11:31

قصور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) کاشتکاروں کو مونڈھی فصل رکھنے کیلئے کماد کی کٹائی15مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ اس وقت رکھی گئی کماد کی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں کمادکے زیرکاشتہ رقبہ میں سے 40سی45فیصدرقبہ پر مونڈھی فصل رکھی جاتی ہے تاہم گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی بہترپیداواری صلاحیت پرمنحصرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دسمبراورجنوری کے آغاز میں رکھی گئی فصل میں سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشید ہ آنکھیں مرجاتی ہیں اسلئے مونڈھی فصل کے کھیت کے چنائو کیلئے لیرافصل کا بیماریوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار گری ہوئی فصل سے آئندہ فصل کیلئے مونڈھی فصل نہ رکھیں اور فصل کاٹتے وقت گنا زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا اُگائیں کیونکہ اس سے زیرزمین پڑی آنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجو دگزوئوں کی سنڈیاں تلف ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مونڈھی کی فصل کی اچھی پیداوار کیلئے ناغوں کوبروقت پُرکریں اور ناغے پُر کرنے کے لئے علیحدہ نرسری لگائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں