کاشتکارسورج مکھی کی کاشت کیلئے بھاری میرازمین کا انتخاب کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 3 فروری 2018 13:10

قصور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کی کاشت کیلیے میرازمین کا انتخاب بہترین فصل کے حصول کا ضامن بن سکتاہے اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سورج مکھی کی فصل کی کاشت کیلئے بھاری میرازمین کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھادوں کا استعمال زمین کی زرخیزی اورقسم کو مدنظررکھ کرکرنے سے مزیدبہترفصل حاصل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج کا انتخاب کریں۔ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے حکومت کی منظورشدہ ہائبرڈاقسام کاشت کی جائیں اور شرح بیج دو سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ رکھیں‘ بیج کا اگائو 90فیصدسے زیادہ ہونا چاہئیے۔ درمیانی زرخیز زمین میں پہلی مرتبہ بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ کا استعمال بہترین پیداوارکا باعث ہوسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں