کاشتکار سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کریں،ماہرین زراعت

ہفتہ 3 فروری 2018 13:11

قصور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ انھوں نے بتایا کہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار فصل کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلیے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلے میں مشاورت حاصل کی جاسکتی ہے۔ کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں