گورنمنٹ ا سپیشل سکول تحصیل پتوکی میں تیسرے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

ہفتہ 3 فروری 2018 18:01

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) گورنمنٹ ا سپیشل سکول تحصیل پتوکی میں تیسرے سالانہ سپورٹس گالا 2018ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید ‘ڈی ایس پی علی اختر انصاری ‘صدر انجمن تاجران رانا ممتاز علی خاں ‘ہیڈ مسٹریس ادارہ ہذا عائشہ صدیقہ‘پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل سکول برائے متاثرہ قصور زرینہ واحد ‘ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ا سپیشل سکول چونیاں احمد رضا ‘ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ا سپیشل ایجو کیشن سنٹر کوٹ رادھاکشن نصیر اقبال سندھو‘ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر قصور نورین غفور ‘ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر نوویرا ظفر ‘تحصیلدار پتوکی مہتاب خاں ‘ضلع بھر کے ا سپیشل سکولوں کے طلباء و طالبات ‘اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کا آغاز رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑکر کیا گیا ۔ا سپیشل طلباء و طالبات نے ‘چاٹی ریس ‘بوری ریس ‘کھانوں کے مقابلہ ‘50میٹر ریس ‘پی ٹی شو اور ٹیبلو پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے سپیشل بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے ا سپیشل بچے کسی طرح بھی عام بچوں سے کم نہیں ، ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے کہ ہم معذوری کا شکار ہونے والوں کو احساس کمتری اور تحقیر کا نشانہ بننانے کی بجائے انکور روز مرہ معمالات باآسانی ادا کرنے کے قابل بنانے میں اپنا پنا کردار ادا کریں، اس سلسلے میں اساتذہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سپورٹس گالا کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے ا سپیشل طلباء و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں