قصور،جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمیں مل کر کشمیریوں کی حمایت کیلئے باہر نکلنا ہو گا، مقررین کا اظہار خیال

ہفتہ 3 فروری 2018 22:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) جموں کشمیر موومنٹ قصور کے زیر اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمیں مل کر کشمیریوں کی حمایت کیلئے باہر نکلنا ہو گا، مقررین کا اظہار خیال۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جموں کشمیر موومنٹ قصور کے زیر اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تحریک حرمت رسولؐ ضلع قصور کے صدر عبدالغفار منصور ، رہنما جماعت اہلسنت طاہر محمود، امجد شہزاد جزل سیکرٹری ملی مسلم لیگ عرفان الہی صدر جموں کشمیر موومنٹ قصور، بابر شاہ جزل سیکرٹری جموں کشمیر موومنٹ، مقبول رضی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی، ثنا ء اللہ ثاقب رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی قصور ، عبدالرحمان رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی قصور، مہر محمد ندیم ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار قصور، سرور خاں میو رہنما تحریک انصاف قصور، قاری عبدالباسط رہنما جمعیت علما اسلام قصور، ناصر خاں رہنما مسلم لیگ ن، جمیل احمد خاں، بابا محمد رفیق ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف قصور سمیت دیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ کشمیری بقائے پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں، ہزاروں کشمیر پیلٹ گنوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اگر یہ مظالم کسی غیر مسلم قوم کے ساتھ ہوتے تو اسے اب تک آزادی مل چکی ہوتی، کشمیر، برما، فلسطین سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے مظالم صرف اور صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، ہمیں کشمیر کو اپنے تعلیمی نصاب میں شامل کرناچاہئے، تاکہ ہمیں بچے بھی کشمیر کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں، مقررین نے مزید کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے میدان میں جیتی ہوئی جنگ ہم میز پر ہار جاتے ہیں، مقررین نے مزید کہا کہ 18سال تک کے ہر نوجوان کو مکمل فوجی تربیت دی جانی چاہئے، کیونکہ ہم نے کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی حاصل کرنا ہے، ہندوستان ہمارے مسلمانوں کا ملک ہوا کرتا تھا، ہم وہاں سے ہجرت کرکے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں