سورج مکھی کی پشت کا رنگ سنہری مائل ہونے پر فوری برداشت کاآغازکریں۔ماہرین زراعت

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کے کاشتکارپھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کاآغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثرہونے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے کہا کہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے۔ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں