مناسب احتیاط اور سائنسی طریقوں کواختیارکرکے زر مبادلہ بڑھایاجاسکتاہے

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ منزل مقصود تک پہنچنے پرکم ازکم 20فیصد تک ترشادہ پھلوں کانقصان ہوجاتاہے‘ترشادہ پھلوں کی درآمدی منڈیوں کیلئے درجہ بندی اور درست پیکنگ سے کسان بہترین قیمت وصول کرسکتاہے‘ہم ملکی پیداوار کاصرف9سی10فیصدتک برآمدکرکے کچھ زرمبادلہ کمارہے ہیں جبکہ اس حجم کو مناسب احتیاط اور سائنسی طریقوں کواختیارکرکے تین گنا تک بڑھایاجاسکتاہے‘پاکستان میں کنوکی پیداواردیگر ترشادہ پھلوں سے تقریباً80فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ترشادہ پھلوں کی برداشت کے انتہائی نازک عوامل تحقیقی پرکام ہورہاہے ‘ترشادہ پھلوں کی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پیک ہائوس کے قیام کا کردار بہت اہم ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں