برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اوراس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں جبکہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق اگراپ کا کان تکلیف میں ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں اور جب صبح آپ جاگیں گے تو کان کے درد سے مکمل نجات پاچکے ہونگے۔ جوجراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہرنے اپنے مقالے میں شائع کیاتھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں