قصور میں دومطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)قصورکے نواح میں تلونڈی پولیس نے کارروائی میں متعدد مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبرکی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجہ میں یونس نامی اشتہاری ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 44بور رائفل و گولیاں بر آمد ہوئیں یونس اور شمشاد مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں