ٴْٴْقصور:7 ڈکیت گینگز کی23ارکان اور 203خطرناک ملزمان گرفتار

اتوار 4 فروری 2018 13:21

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)قصورپولیس نے ماہ جنوری کے دوران7 ڈکیت گینگز کی23ارکان اور 203خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ماہ جنوری کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث7بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے 23ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4ملین مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا،اسی طرح قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب135خطرناک اشتہاری اور68عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میںٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران106منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی23کلو گرام چرس،1390لٹر شراب ،280لیٹر لاہن اور4چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں