قصور:ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کا 1122کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ

اتوار 4 فروری 2018 13:21

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹرفرزند علی نے قصور میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیاجسکا مقصد ایمرجنسی ریسپانس کے لیے بہتر ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قصورنے جنوری کے مہینے میں1199 ریسکیو آپریشنز میں1312ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا جن میں سے 115افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ43 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے اس کے علاوہ 1154افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ہے۔

جنوری کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کی11 حادثات میں بروقت کارروائی اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علاوہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہو لیا ت ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل637 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لو ں میں مفت منتقل کیا ۔ جس سے مر یضو ں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہو ئیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں