وفاقی وزیرپانی و بجلی کااووربلنگ کی شکایات کا نوٹس چیف انجینئر کی زیر نگرانی کمیٹی کا کام شروع

اتوار 4 فروری 2018 13:21

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) لیسکوکمپلیکس قصور میں وفاقی وزیرپانی و بجلی عابدشیرعلی کی لگائی جانیوالی کھلی کچہری میں اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر محمدعلی ڈوگر کی زیرنگرانی4رکنی کمیٹی سی ایس ڈی اورانا مجاہد‘مرزاخالداورشمشیرہرل نے کام شروع کردیاہے‘قائم کی جانیوالی کمیٹی کے چیف انجینئر محمد علی ڈوگر نے بتایا کہ کمیٹی کے ارکان ایک ایک بل کو چیک کررہے ہیں اور ناجائز بلنگ میں صارفین کے ساتھ زیادتی کرنیوالے اہلکار کی غفلت کیساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی رپورٹ دوروز کے اندر ارسال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں