شہر میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند۔شہریوں کا پتنگ بازی کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ

اتوار 4 فروری 2018 20:40

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) شہر میں پینگ بازی اپنے عروج پر ، دھاتی ڈور اور تندی کے عام استعمال سے شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف واضح کاروائی نہ ہونے کہ وجہ سے شہر میںہر جانب آسمان پر پتنگیں نظر آنے لگیں ، دھاتی ڈور اورتندی کے عام استعما ل کی وجہ سے بجلی کے نظام درہم برہم ، تندی اور دھاتی ڈور کے استعمال سے بجلی کی تاریں سپارک سے باربار ٹوٹنے سے کئی کئی علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنے لگی جس سے اہل علاقہ نہ صرف اندھیرے میں ڈوبے رہنے لگے بلکہ بعض علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بجلی کی تاروں میں بار بار اسپارک سے الیکٹرونکس کی اشیاء بھی خراب ہونے لگیں جس سے شہریوں کا نہ صرف بجلی کی بند ش سے پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بلکہ مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

شہری تنظیموں نے اعلی حکام اور خاص کر ڈی پی او قصور سے پینگ بازی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں