قصور،نوجوان کے اغواء اور قتل کا معمہ حل،ناجائز تعلقات کا شاخسانہ نکلا ،مرکزی ملزم وسیم سمیت تین ملزمان گرفتار

پیر 5 فروری 2018 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) نوجوان کے اغواء اور قتل کا معمہ حل،ناجائز تعلقات کا شاخسانہ نکلا ،مرکزی ملزم وسیم سمیت تین ملزمان گرفتار،ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد ۔تفصیل کے مطابق کنگن پور کے علاقہ موکل کی بستی ڈھینگا والی کے رہائشی 30سالہ محمد شفیق کو دو فروری کی رات نامعلوم ملزمان نے فون کر کے گھر کے باہر بلوایا مگر وہ دیر تک واپس نہ آیا گھر والوں اور اہل علاقہ محمد شفیق کی تلاش شروع کردی مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔

(جاری ہے)

تھانہ کنگن پور پولیس نے تین فروری کی صبح مغوی محمد شفیق کے بھائی شبیر احمد کی درخواست پرفوری اغواء کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم وسیم کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول محمد شفیق کے میری بہن سحرش کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کو متعدد بار منع کیا لیکن ملزم باز نہ آیا جس پر میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محمد شفیق کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور دو فروری کی رات شفیق کو گھر سے بلا کر تشدد اور گلہ دبا کرقتل کر کے اسکی نعش قریب کھیتوں میں دفنا دی ۔تھانہ کنگن پورپولیس نے مرکزی ملزم وسیم کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں