تارامیراکو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل 6 فروری 2018 10:30

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے تارامیراکی فصل کو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ کاشتکار بہترپیداوار کیلئے تارامیرا کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعدازاں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تارامیرا کی فصل کے پتوں‘ٹہنیوں‘ پھلیوں پروبائی جھلسائو کی بیماری کے حملہ سے سیاہ وبھور ے دھبے پڑجاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اسلئے کاشتکاروں کو پودوںکا بغورمعائنہ کرتے رہناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردیناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی جھلسائو کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں