ایس ایچ او کھڈیاں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم

منگل 6 فروری 2018 18:45

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد نعیم عبا س نے عدالت کا حکم نہ ماننے پر ایس ایچ او کھڈیاں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کھڈیاں کی رہائشی خاتون تہمینہ حسین نے عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ ملزم یاسر عمار نے اس کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور پولیس اس کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کیا جائے ،تہمینہ حسین عدالتی حکم لے کر تھانے کے چکر لگاتی رہی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ، تہمینہ حسین نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی اور عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او کھڈیاں ملزم کے ساتھ ملا ہوا ہے اور وہ مقدمہ درج نہیں کر رہا جس پر عدالت نے ڈی پی او قصور کو حکم دیا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آردر ج کرکے آج7فروری کو کاپی عدالت میں پیش کی جائے جبکہ ایس ایچ او کھڈیاں کے خلاف دفعہ155کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں