کاشتکارگندم سے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

بدھ 7 فروری 2018 11:10

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے جس کی بہترنگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں پودے کوکمزور اور سالانہ پیداوار کو 14سی42 فیصدتک کم کردیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل میں ہوا‘پانی‘روشنی اور خوراک کی حصہ داربن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزورپڑجاتے ہیں۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زوردیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت‘کنٹرول کے مختلف طریقوں‘ سپرے کی احتیاطی تدابیر‘کھاد کے مناسب استعمال ‘آبپاشی ودیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں‘ گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی‘جعلی ادویات وکھادکیخلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں