فصلوں سے بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

بدھ 7 فروری 2018 11:11

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کمزوراور اوسط زرخیز زمینوں پرکاشتہ فصلوں سے بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کیمطابق ماہرین زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیاجائے۔

(جاری ہے)

کمزورزمین میں بوائی کے وقت2 بوری ڈی اے پی ‘آدھی بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ‘ ڈیڑھ بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیا 5 بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا چار بوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔ زرخیززمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی ‘آدھی بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘ سوابوری امونیم نائٹریٹ ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یادوبوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کر بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں