ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت اجلاس، تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 8 فروری 2018 11:41

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے بارے اجلاس کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 12فروری سے 14فروری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ 15اور 16فروری کو فالو اپ ہوگا۔

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 18ہزار64 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائین گے جس کیلئے مجموعی طور پر 1367ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سٹاف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر نیا مائیکرو پلان بنایا گیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تمام ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کا خود روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر شام کے اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بریف کریںتا کہ قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کو بروقت قطرے پلائے جا سکیں اور ٹیموں کی سخت نگرانی عمل میں لائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں