علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے جاری

جمعرات 8 فروری 2018 11:41

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام رواں سال2018 ء کیلئے میٹرک سے لیکرپی ایچ ڈی اورایم ای ڈی ایک سالہ پروگرام کے داخلے شروع ہوچکے ہیں جو5 مارچ2018ء تک جاری رہیںگے۔ان خیالات کا اظہارریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصورچوہدری غلام حسین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع قصورمیں تحصیل لیول کی سطح پر سیل پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر آسانی سے داخلہ فارم دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مستحق طلبہ وطالبات سکالرشپ اسکیم کے تحت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں‘ داخلہ مہم کے سلسلہ میں ضلع بھرمیں سیمینارکرائے جائیں گے جس میں طلبہ وطالبات کے اندر تعلیمی شعورکواجاگرکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں