نام نہاد تبدیلی کے دعوئے دار سیاستدان نے دن رات جھوٹ بول کر عوام کی خدمت کرنے کی بجائے وقت ضائع کیا،ملک خادم حسین قصوری

جمعرات 8 فروری 2018 22:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وامیدوار پی پی178 ملک خادم حسین قصوری نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے دعوئے دار سیاستدان نے دن رات جھوٹ بول کر عوام کی خدمت کرنے کی بجائے وقت ضائع کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے چار سالہ دور میں خدمت ،دیانت اور محنت سے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور پاکستان کی 70سالہ تاریخ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دور شفاف ترین رہا ہے تبدیلی کے دعوئے دار سیاستدانوں کا جھوٹ الزامات لگانا وطیرہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ عام انتخابات قبل از وقت دیکھنے والے بے وقوف ہیں انتخابات مقرر ہ وقت پر ہی ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا دور ے حکومت پورا کریں گی عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں کلین سویپ کریں گی پاکستان مسلم لیگ (ن) خدمت اور قومی وفاع کانام ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ہے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بہادر ی کے ساتھ مقابلہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر جاری رکھا ہوا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں