قصور،فرائض میں غفلت پر117پولیس افسروں و اہلکاروں کو سزائیں

جمعرات 8 فروری 2018 22:43

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء)ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے فرائض میں غفلت ،ناقص تفتیش ،کرپشن ،اختیارات سے تجاوز ،غیر حاضری،موثر گشت نہ کرنے اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی پر117پولیس افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاستگی ،سروس کی ضبطگی ،جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں، انہوں نے کرپشن، فرائض میں غفلت برتنے اورمسلسل غیر حاضری پر پانچ کانسٹیبلوں سلیم قمر،ساجد ،عرفان،اعظم اور راشد کو نوکری سے برخاست کردیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے،موثر گشت نہ کرنے ،ناقص کارکردگی ،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ناقص تفتیش مقدمہ کرنے پر31اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو 10ہزار روپے جرمانہ، ایک سال کی سروس ضبطگی اور دو سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں ،اسی طرح 4سب انسپکٹروں کو ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر دو سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں جبکہ 77پولیس کانسٹیبلان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے ،ناقص کارکردگی ،فرائض میں غفلت ولاپرواہی برتنے اورکرپشن کرنے پر10ہزار روپے جرمانہ، ایک سال کی سروس ضبطگی اور دو سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ، جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیایا کوئی خلاف قانون کا م کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں