راہزنی و چوری کی وارداتوں میںشہری کار‘نقدی و دیگر سامان سے محروم

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء)قصورکے گردونواح میںراہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے کار‘نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ، تفصیل کے مطابق پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑکے قریب پانچ ڈاکوئوںنے کار سوار فرحان علی سے کار چھین لی ، اسی طرح چھانگامانگا روڈ چونیاں کے قریب تین ڈاکوئوں نے کارسوار ذوالفقار علی سے 22 ہزار کی نقدی ، چیکس ،اے ٹی ایم کارڈ ودیگر سامان لوٹ لیا ، سرہالی موڑ مصطفی آباد کے قریب2 ڈاکوئوں نے سلیم نامی شہری سے 7ہزار اور دوموبائل فون لوٹ لئے جبکہ پھولنگر کے علاقہ سردار پورہ میں شوکت ولایت کے گھر سے ڈاکو پانچ لاکھ ستر ہزار کی نقدی لے گئے ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں