پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ، ذوالفقاراحمد

جمعہ 9 فروری 2018 11:40

قصور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن قصور ذوالفقاراحمدنے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحدراستہ ہے جسے اپنا کر ہم معاشرے کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں‘ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورانہیں ہوسکتا‘تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہونہارطلباء ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں‘ فروغ تعلیم کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں ‘موجودہ دورِاقتدارمیں تعلیم کے شعبے پر جتنی زیادہ توجہ دی گئی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزیدکہا کہ سماجی اورمعاشرتی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا‘معاشرہ میں ترقی کے لئے اعلیٰ تعلیم کافروغ ضروری ہے‘حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں