طلباء کالجز میں اپنی 80فیصدحاضری یقینی بنائیں‘ طلعت رشید

جمعہ 9 فروری 2018 11:40

قصور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء)پرچہ حل کرنا ایک فن ہے‘طلباء کو بہتر نمبروں کے حصول کیلئے اس فن کو سیکھناہوگا‘ ریگولرتعلیم حاصل کرنے والے طالب علم پرائیویٹ طورپرپڑھنے والوں سے بہتر ہوتے ہیں اسلئے طلباء کالجز میں اپنی80فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزقصورطلعت رشیدنے گورنمنٹ حنیفاں بیگم ڈگری کالج برائے خواتین مصطفی آبادمیں پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا۔

انکاکہناتھاکہ لاہوربورڈ کے رولز کے مطابق طلباء کی امتحانات میں بیٹھنے کے لئے 80 فیصدحاضری ضروری ہے، اس وجہ سے میری والدین سے گزارش ہے کہ وہ طالبات کی حاضری کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کریں تاکہ انہیں امتحانات میں کسی قسم کی مشکل یادشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔اس موقع پرکالج کی تمام طالبات کے والدین کثیرتعدادمیں موجود تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں