قصور،پولیس کا سرچ آپریشن ،4مشکوک افراد سمیت 20ملزمان کو حراست میں لے لیا

جمعہ 9 فروری 2018 17:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) قصور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد سمیت 20ملزمان کو حراست میں لے لیا ،ملزمان کے قبضہ سے کثیر مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر مشتبہ افراد کی گرفتاری اورامن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ رات ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت ضلع بھر کے مختلف مقامات کوٹ رکندین،گنڈاسنگھ والا،علی پارک،چک 56کوٹرادھاکشن ،قصبہ الہٰ آباد، لنڈیانوالا ،ستوکی ،کنگن پوراور پتوکی کے علاقوں میںسرچ آپریشن کیے،سرچ آپریشن تمام ایس ایچ اوز ، تھانوں کی نفری ،ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا ،تمام سر چ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور آئوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں ،سر چ آپریشن کے دوران کل151گھروںکو چیک کیاگیا ،268 کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ،قتل ،ڈکیتی،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 6اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 10جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں