کاشتکار گندم کے سٹے نکالتے وقت یوریاکھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں،محکمہ زراعت

اتوار 11 فروری 2018 12:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء)محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے کہاہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پرآنے والی ہے لہذاکاشتکارسٹے نکالتے وقت یوریاکھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جب گندم کا پودا سٹہ نکال رہاہوتو کسان بھائیوں کو چاہئیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کو ایک بوری یوریاکھادلازمی ڈالیں نیززیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یوریاکھادکی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہوکرپورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہوگا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی تو کسان خوشحال ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں