قصور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا

اتوار 11 فروری 2018 13:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس قصور رابعہ ریاست نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالداور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رابعہ ریاست نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ۔ پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 12تا 14فروری تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ 15اور 16فروری کو فالو اپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ18ہزار 64بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں