قصور ،پولیس کا پتنگ بازوں،گڈی ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون،24 ملزمان گرفتار

اتوار 11 فروری 2018 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) قصور پولیس کا پتنگ بازوں،گڈی ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون،24 ملزمان گرفتار، پتنگیں اور ڈور کیمیکل کی کثیر تعداد میں چرخیاں بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پرایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلہ میں شہر بھر اور گردونواح میں پتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جس کے دوران اب تک 24 ملزمان کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اورڈور کی چرخیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ فوری مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کیا جائے گااور چھوٹے بچوں کی صورت میں والد کے خلاف کاروائی ہوگی،پولیس نے کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل آگاہی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں، پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں