تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاںہے،حاجی نعیم صفدر انصاری

پیر 12 فروری 2018 12:00

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) حکومت تعلیمی میدان میں اہداف حاصل کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے‘قومیں تعلیم کے میدان میں ترقی کرکے ہی حقیقی ترقی کرتی ہیں‘نظام تعلیم کو مزیدبہتر بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاںہے۔ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے ایک تقریب میں بچوں کے والدین‘ طلباء وطالبات اوراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مقصد ہے کہ ہربچہ تعلیم یافتہ ہو ‘ملک سے ناخواندگی ختم کرنے کیلئے میسروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ‘بچوں کی حفاظت کے حوالہ سے نصاب میں کتاب بھی شامل کی گئی ہے ‘ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اساتذہ‘والدین دونوں کو مل کر کردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تعلیمی نظام جس قدر بہتر اوراچھاہوگا اُس قدر ہی اِس میں ترقی کی جاسکتی ہے‘حکومت کی جانب سے نظام تعلیم پر سنجیدگی سے کام کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں