آم کے درختوں کی شاخ تراشی شروع کرنے کی ہدایت

پیر 12 فروری 2018 12:00

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)آم کے باغات سے موسم سازگار ہونے پر کورے سے بچائو کے لئے لگائے گئے چھپر اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان چھوٹے اورپھل نہ دینے والے آم کے درختوں کی شاخ تراشی بھی شروع کردیں اورکھودے گئے گڑھے پر کرنے سمیت 15 فروری کے بعد ان میں پودے لگانے کے عمل کا بھی آغازکردیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ آم کے باغبانوں کو چاہئے وہ باغات میں نائٹروجن ‘فاسفورس‘پوٹاش اورجپسم کی کھادبھی ڈال دیں اور کھادڈالنے کے بعد آبپاشی کابھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ فروری کے دوران آم کے پودوں پر تیلے‘ سکیل‘ گدھیڑی کا حملہ ہوسکتاہے اسلئے باغبان پودو ںکا بغورجائزہ لیتے رہیں اور اگر ان کیڑوں کا حملہ محسوس ہو تو ان کی تعداد کے پیش نظر فوری سپرے بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کا خاص کر جائزہ ضروری ہے جو آم کے باغات کو معاشی حد تک نقصان پہنچانے کاموجب بن سکتی ہے اسلئے جب30فیصد پھول آجائیں تو باغبان ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے حفاظتی سپرے یقینی بنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں