کماد کی کاشت کیلئے صحتمند بیج کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

پیر 12 فروری 2018 12:00

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)پنجاب بھرمیں کمادکی بہاریہ کاشت کاآغازہوگیاہے جبکہ محکمہ زراعت نے زمینداروں‘ کاشتکاروں‘کسانوں کو بیج کے انتخاب میںاحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار کماد کے بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحتمند ‘ ہر قسم کی بیماری سے پاک اور کورے سے متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کا اچھی طرح معائنہ ‘انکے صحتمند ہونے کی تصدیق کی جائے اوربیج کیلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم دو سے تین آنکھیں ضرورہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے درانتی وغیرہ کااستعمال نہ کیاجائے اور کھوری ہاتھوں سے اتاری جائے۔انہوں نے کہا کہ بیج کوکھیت میں لاکر ہی چھیلنے سے مزید بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیج ایک سالہ فصل سے حاصل کیاجانا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کومزیدہدایت کی کہ وہ کماد کابیج تیار کرنے کے بعد اس کی بوائی میں تاخیرنہ کریں اور بیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلول میں کم ازکم تین سے پانچ منٹ تک بھگوکرکاشت کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں