ایتھلین گیس کی کنڈیشنگ ترشادہ پھل کی پیداوار 30فیصدکمکر دیتی ہے،زرعی ماہرین

پیر 12 فروری 2018 12:00

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان میں ترشادہ باغات بشمول کنو‘ مالٹا‘ گریپ فروٹ کے 2لاکھ ہیکٹررقبہ سے سالانہ20لاکھ ٹن پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے جبکہ پنجاب میں95فیصد ترشادہ پھلوں کا70فیصدحصہ کنو پرمشتمل ہے لہذااچھی پیداوار کے حصول کیلئے باغبانوں کو ترشادہ پھل توڑتے وقت مناسب خوشبو ‘ مٹھاس‘رنگ کو مدنظررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ دنیابھرمیں بیج کے بغیرمالٹے اور گہری رنگت کے حامل گریپ فروٹ کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے مگرپیداوار کا انتہائی کم حصہ برآمدکیاجارہاہے جس کی بنیادی وجہ ہمارے ترشادہ پھلوں کا بین الاقوامی معیارپرپورانہ اترناہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغبان اکثر ریڈبلڈمالٹا‘کنو‘مسمی غیرمناسب وقت پر توڑ لیتے ہیں اورانہیں جلد پکانے و رنگت کی تبدیلی کیلئے ایتھلین گیس کے ذریعے ان کی کنڈیشنگ کرتے ہیں جس سے اکثر پھل خراب ہوجاتاہے اور پیداوار 30فیصدکم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلنشیالیٹ کے بھی دیر تک پودے پرموجود رہنے سے اس کی پھانکیں خشک ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں