قصور، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،

7اشتہاری مجرمان سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات ، اسلحہ برآمد

بدھ 14 فروری 2018 19:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،7اشتہاری مجرمان سمیت 23جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روزضلع بھر کے مختلف مقامات پر کریک ڈائون کیا ،کریک ڈائون کے دوران قتل،ڈکیتی،رابری،چوری و دیگر سنگین مقدمات میں ملوث7 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران7 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی1.5کلوگرام چرس،71لیٹر شراب برآمد کی ،اسی طرح5 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے ،پسٹل 30بور4عددایک کاربین برآمدکر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار افراد کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں