قصور ، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھولوں کے سٹال ختم کر وا دئیے

بدھ 14 فروری 2018 19:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہباز خاں روڈ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے پھولوں کے سٹال ختم کر وا دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ٹے اسلامی شعار کے سر اسر خلاف فعل ہے اور اس کے بے ہودہ دن منانے کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے تہوار مناننے سے نوجوان نسل بے راہ روی کی جانب راغب ہو تی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ آگاہی دینا نہایت ضروری ہے کہ محبت کے اظہار کے لیے محرم رشتوں کا انتخاب کرنا چاہے اور اس سلسلہ میں کسی گلاب کے لال پھول یا مصنوعی بھالووں کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں