قصور،موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 1بھائی جاں بحق دوسرازخمی

بدھ 14 فروری 2018 21:19

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) 2بھائیوں کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 1بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسراشدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی کچہری پتوکی کے قریب ڈھولن چک7کا رہائشی محمد سلیم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ نئی کچہری کے قریب پہنچا تو سامنے سے محمد سلیم کا سگا بھائی محمد طفیل موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ دونوں بھائی موٹرسائیکل سوارآمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد طفیل شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں