محکمہ زراعت کیکاشکاروں کو تلسی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشکاروں کو تلسی کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے‘ وسط فروری سے وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم کاشت اپریل کے آخرتک بھی مکمل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جو ایک انتہائی کثیرالفوائد ادویاتی پوداہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلسی کے تازہ پتے چمکدار سبز رنگ کے تقریباً ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں ‘ تلسی کئی قسم کے بخاروں‘ نزلہ ‘زکام‘ کھانسی اور سانس کی بیماریوں کا شافی علاج ہے‘کاشتکار تلسی کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں اور شرح بیج 3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں