گورنمنٹ سپیشل سکول برائے متاثرہ سماعت میں چائلڈپروٹیکشن کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنرقصورسائرہ عمر کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ سپیشل سکول برائے متاثرہ سماعت میں خصوصی بچوں کے اساتذہ اور والدین کوچائلڈپروٹیکشن کے حوالے سے ٹریننگ دینے کے سلسلہ میںسیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری عبدالواحد‘انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل زرتاب خان‘ چیئرمین کوآرڈی نیشن کونسل برائے این جی اوزجمیل احمدخاں‘ پرنسپل سکول ہذا زرینہ واحد‘ممبرضلع کونسل قصور شگفتہ شیخ‘ اساتذہ اور سپیشل بچوں کے والدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے طلبگارہیں اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی بچوں کے اداروں کے اساتذہ کو چائلڈپروٹیکشن کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ بچوں میں اپنی حفاظت خود کرنے کے بارے میں آگاہی پیداکریں اور ان کے والدین کو بھی انکی حفاظت بارے آگاہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہرفردکا فرض ہے کہ وہ چائلڈپروٹیکشن کے حوالے سے اپناکردار ادا کرے تاکہ شرپسندعناصرکو معاشرے میں پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں