عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو بھلایانہیں جاسکتا، ایم یسین فرخ کمبوہ

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) عاصمہ جہانگیر جمہوری قوتو ں کے ہراول دستہ کی سرخیل تھیں‘ خواتین اور انسانی حقوق کے حصول کی علمبردار ‘غریبوں کیلئے ہمت ‘ طاقت اورآئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہدکا نشان تھیں‘ وہ بے سہارا لوگوں کی آوازتھیں ۔ ان خیالات کا اظہارسابق ممبر ایگزیکٹوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وچیئرمین یونٹی گروپ آف لائرزقصور ایم یسیٰن فرخ کمبوہ نے عاصمہ جہانگیرکی وفات کے سلسلہ میں تعزیتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی کیلئے انکی خدمات کو بھلایانہیں جاسکتا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے وکلاء برادری کے مفادمیں بے شمار خدمات سرانجام دیں‘ ان کی کوششوں سے ان کے دور میں سپریم کورٹ سے چند قدم کے فاصلہ پر وکلاء کیلئے ایک عظٰم الشان ہوسٹل کی بلڈنگ تعمیرکی گئی جس کاسپریم کورٹ بار کو 27لاکھ روپے ماہانہ کرایہ وصول ہورہاہے۔ آئین کی بحالی ‘جمہوریت کے فروغ ‘عدلیہ بحالی کی تحریک کے سلسلہ میںعاصمہ جہانگیر کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ اجلاس کے آخرمیں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں